18-Mar-2022 مزاحیہ شاعری
ہزل
منھ پہ ہر شخص کے تالے ہیں خدا خیر کرے
چپ سبھی بولنے والے ہیں خدا خیر کرے
کیا کہیں ساس سسر سالیاں کوئی بھی نہیں
ساری سسرالوں میں سالے ہیں خدا خیر کرے
مرغ اور مچھلی کو چھونے سے جنہیں پاپ لگے
ان کے ہاتھوں میں بھی بھالے ہیں خدا خیر کرے
میں نے ڈھونڈی ہیں فقط خوبیاں جس میں اس نے
مجھ میں سو عیب نکالے ہیں خدا خیر کرے
آنکھ سے آنکھ ملانے کی ہے ہمت کس میں
پائوں سب چاٹنے والے ہیں خدا خیر کرے
توڑ کے کھوپڑی نیتائوں کی دیکھی ہم نے
بس گھٹالے ہی گھٹالے ہیں خدا خیر کرے
داڑھی والے ہوں وہ شوہر یا ہوں مونچھو والے
سارے بیوی کے حوالے ہیں خدا خیر کرے
میچ بچوں کا ملا لیتے تو اچھا ہوتا
اس کے گورے مرے کالے ہیں خدا خیر کرے
اعلی درجے کی ملی ہم کو ظرافت ان میں
جتنے سنجیدہ مقالے ہیں خدا خیر کرے
دودھ اور گھی کی چناؤ میں بہیں گی ندیاں
سب یہاں چھوڑنے والے ہیں خدا خیر کرے
احمد علوی
fiza Tanvi
20-Mar-2022 07:10 PM
Bahut khob bahut khubsurat
Reply